Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

امریکی کانگریس میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتی قرارداد پیش

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش کر دی گئی، جس میں ایران تنازع کے دوران پاکستان کو غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث قرار دیا گیا۔

javaid 08 May 2026 1 منٹ پڑھیں 65

ایران تنازع کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر اہم پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جہاں امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کے حق میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے۔

واشنگٹن میں پیش کی جانے والی اس قرارداد میں پاکستان کو ایران تنازع کے دوران ایک “غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث” قرار دیا گیا۔ یہ قرارداد امریکی کانگریس کے رکن ال گرین کی جانب سے ایوانِ نمائندگان میں پیش کی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان نے کشیدگی کے دوران مختلف فریقین کے درمیان سفارتی رابطے برقرار رکھنے، جنگ بندی کی حمایت کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی قانون سازوں نے قرارداد میں پاکستان کی جانب سے سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات کو بھی سراہا۔ متن میں کہا گیا کہ پاکستان نے امن کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے کئی داخلی مشکلات اور انتظامی چیلنجز برداشت کیے۔

قرارداد میں ایران تنازع کے انسانی اور معاشی اثرات کا بھی ذکر کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ جنگ کے باعث ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس تنازع سے تقریباً 32 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

دستاویز کے مطابق جنگی اخراجات غیر معمولی حد تک بڑھ چکے ہیں اور اندازاً روزانہ ایک ارب ڈالر تک خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس کشیدگی نے عالمی توانائی سپلائی اور ایندھن کی منڈیوں کو بھی متاثر کیا۔

قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازع کا پرامن حل نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی ضروری ہے، اور پاکستان نے اس مقصد کے لیے مثبت اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP