ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے کی گئی فرانزک جانچ کے دوران موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فون سے 75 ہزار سے زائد تصاویر اور دیگر امیجز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکور کیے گئے ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز، مختلف افراد سے رقم وصولی سے متعلق بینک سلپس کے اسکرین شاٹس اور دیگر اہم معلومات شامل ہیں۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 13 ہزار سے زائد کانٹیکٹس بھی ریکور کیے گئے ہیں، جن کا تفتیشی ادارے مزید جائزہ لے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔