صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف قانونی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔ صدر نے چار اہم بلز کی توثیق کی، جن میں کیریج بائی ایئر بل، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین سے متعلق بل، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بل اور اقبال اکیڈمی بل شامل ہیں۔
ایوانِ صدر سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے عائشہ حمیرا چوہدری کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔