قومی بچت کے ادارے نے 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
اعلان کے مطابق پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے بانڈ نمبر 581381 کے نام نکلا ہے۔ دوسرے انعام کے لیے پانچ خوش نصیب بانڈ ہولڈرز منتخب ہوئے ہیں، جن میں ہر ایک کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ان نمبرز میں 070148، 194865، 222052، 412303 اور 710633 شامل ہیں۔
قرعہ اندازی میں ہزاروں افراد تیسرے انعام کے حق دار بھی قرار پائے ہیں، جنہیں 1250 روپے فی کس دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے مکمل نمبرز قومی بچت کے دفاتر اور سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
حکام کے مطابق انعام حاصل کرنے والے افراد کو کلیم جمع کراتے وقت اصل بانڈ اور شناختی دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔