Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

پنجاب کا 5300 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

پنجاب بجٹ کل اسمبلی میں پیش ہوگا، حجم 5300 ارب روپے سے زائد تجویز

javaid 15 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 116

نجاب حکومت کا آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ کل دوپہر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ ایوان میں پیش کریں گے جس کا مجموعی حجم تقریباً 5300 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے، جبکہ صوبے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

مالی ذرائع کے مطابق پنجاب کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، جبکہ صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں یہ پنجاب حکومت کا تیسرا بجٹ ہوگا، جو حکومت کے عوام دوست وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے اور صوبائی آمدن میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے جبکہ پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق رکھنے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اہم نکات

  • پنجاب بجٹ کا حجم: 5300 ارب روپے سے زائد
  • ترقیاتی بجٹ: 800 ارب روپے
  • NFC ایوارڈ سے متوقع آمدن: 3793 ارب 70 کروڑ روپے
  • صوبائی آمدن: 1330 ارب روپے
  • تنخواہوں کے لیے: 650 ارب روپے
  • پنشن کے لیے: 505 ارب 80 کروڑ روپے
  • تنخواہوں میں اضافہ وفاقی سطح کے مطابق تجویز

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP