Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

جیفری ایپسٹین کا مبینہ آخری نوٹ منظرِ عام پر، “الوداع کا وقت خود چننا خاص بات ہے”

جیفری ایپسٹین کا مبینہ خودکشی نوٹ عدالت کی جانب سے منظرِ عام پر آگیا۔ نوٹ میں درج جملوں نے ایپسٹین کی موت اور 2019 کے مقدمات سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی۔

javaid 07 May 2026 1 منٹ پڑھیں 59

امریکا میں ایک وفاقی جج نے بدھ کے روز ایک ایسا دستاویز عوامی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جسے متنازع سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کا مبینہ خودکشی نوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نوٹ میں درج ایک جملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے: “اپنے الوداع کہنے کا وقت خود منتخب کرنا ایک خاص بات ہے۔”

جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ وہ اگست 2019 میں نیویارک کی مینہیٹن جیل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا، جبکہ حکام نے اس کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ہاتھ سے لکھا گیا نوٹ مبینہ طور پر ایپسٹین کے سابق سیل میٹ نکولس ٹارٹاگلیونے دریافت کیا تھا، جو ایک سابق پولیس افسر اور سزا یافتہ قاتل ہے۔ ٹارٹاگلیونے اس وقت منشیات سے متعلق چار قتل کے مقدمات میں مسلسل چار عمر قید کی سزائیں کاٹ رہا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج کینتھ کاراس نے یہ نوٹ عوامی سطح پر جاری کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ہفتے اس مبینہ نوٹ کے وجود سے متعلق رپورٹ شائع کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس نوٹ کو خفیہ رکھنے کی کوئی واضح قانونی بنیاد موجود نہیں۔ تاہم جج نے یہ بھی واضح کیا کہ عدالت نے نہ تو نوٹ کی اصلیت کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی یہ طے کیا ہے کہ یہ دستاویز عدالت تک کیسے پہنچی۔

عدالتی ریکارڈ میں شامل تصویر کے مطابق پیلے رنگ کے نوٹ پیڈ پر لکھے گئے اس متن میں ایپسٹین نے شکایت کی کہ “انہوں نے مہینوں تک میری تفتیش کی لیکن کچھ نہیں ملا، پھر بھی 15 سال پرانے الزامات سامنے لائے گئے۔”

نوٹ میں مزید درج تھا: “رونے دھونے کا کیا فائدہ، اس میں کوئی مزہ نہیں، یہ سب اس قابل نہیں۔”

یہ نوٹ جولائی 2019 کے اُس واقعے کے بعد منظرعام پر آیا جب ایپسٹین اپنی جیل کی کوٹھڑی میں گردن پر نشانات کے ساتھ زندہ پایا گیا تھا۔ حکام نے اس واقعے کو بظاہر خودکشی کی کوشش قرار دیا تھا۔ ٹارٹاگلیونے کے مطابق یہ نوٹ دونوں کی مشترکہ کوٹھڑی میں ایک کتاب کے اندر رکھا ہوا تھا۔

چند ہفتوں بعد، 10 اگست 2019 کو جیفری ایپسٹین ایک علیحدہ واقعے میں مردہ پایا گیا، جسے حکام نے خودکشی قرار دیا۔

ایپسٹین نے 2008 میں فلوریڈا میں ایک کم عمر لڑکی سے جسم فروشی کرانے کے الزام میں جرم قبول کیا تھا۔ بعد ازاں جولائی 2019 میں اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا اور اس پر نیویارک اور فلوریڈا میں کم عمر لڑکیوں کے استحصال سے متعلق نئے الزامات عائد کیے گئے۔

ٹارٹاگلیونے نے گزشتہ سال ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اس نوٹ کا ذکر کیا تھا، تاہم معاملہ اس وقت دوبارہ خبروں میں آیا جب نیویارک ٹائمز نے اس کی مزید تفصیلات شائع کیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ نوٹ نہ تو وفاقی تفتیشی ریکارڈ میں شامل تھا اور نہ ہی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ لاکھوں ایپسٹین دستاویزات میں اس کا ذکر موجود تھا۔

عدالت نے نوٹ جاری کرتے ہوئے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ چونکہ ایپسٹین کی وفات ہو چکی ہے اور اس معاملے پر پہلے ہی عوامی سطح پر بحث جاری ہے، اس لیے رازداری کے خدشات اب مؤثر نہیں رہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP