کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع رکھنی اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے مقامی آبادی میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 30 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز رکھنی سے تقریباً 12 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اچانک محسوس ہوئے جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم صورتحال جلد معمول پر آ گئی۔