Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری، سوئی سدرن نے اوقات کا اعلان کر دیا

سوئی سدرن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سمیت گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا۔ جانیں عید کے تینوں دن گیس کن اوقات میں دستیاب ہوگی۔

javaid 25 May 2026 1 منٹ پڑھیں 68

عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری، سوئی سدرن نے اوقات کا اعلان کر دیا

کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید سے قبل کل رات 3 بجے سے صبح 10 بجے تک گیس سپلائی بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے باقی اوقات میں معمول کے مطابق لوڈ مینجمنٹ شیڈول برقرار رہے گا۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 7:30 بجے سے رات 12 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی تاکہ شہری قربانی کے گوشت کی تیاری اور دیگر ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔

عید کے تیسرے روز بھی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے صبح 7:30 بجے سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے دوران گیس پریشر کو برقرار رکھنے اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP