Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

معرکۂ حق کی کامیابی نے پاکستان کا دفاعی وقار مزید بلند کر دیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق نے قومی اعتماد اور دفاعی صلاحیتوں کو نئی طاقت دی۔ پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

javaid 07 May 2026 1 منٹ پڑھیں 69

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک افواج خصوصاً پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی کامیابیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معرکۂ حق نے نہ صرف قومی اعتماد کو نئی توانائی بخشی بلکہ پاکستان کی دفاعی تیاریوں اور جدید فضائی حکمت عملی کو بھی دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، ملٹی ڈومین آپریشنز اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے مستقبل کی ایک مؤثر فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے قوم کے حوصلے، اعتماد اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور ذمہ دارانہ دفاعی حکمت عملی پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کی ہر ممکن جارحانہ تیاری سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج جدید عسکری ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مستقبل کے جنگی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا، جبکہ معرکۂ حق کے دوران دشمن پاکستان کی فیصلہ کن صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھ چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس کی بروقت کارروائیاں عسکری تاریخ کا اہم باب بن چکی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اپنی جدید جنگی صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم کی بدولت دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور ہمیشہ قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت رہے گی۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP