وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہتر کارکردگی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سمیت مختلف معاشی شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی استحکام اور عوامی فلاح ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ توانائی کی بچت اور سستی و مؤثر ٹرانسپورٹ کے لیے ایک جامع الیکٹرک وہیکلز (EV) پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ ماہرین جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں شامل کرنے کے لیے بامعنی اور مؤثر مشاورت کو یقینی بنائیں تاکہ پالیسی سازی مزید بہتر اور نتیجہ خیز ہو سکے۔