اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا 3 جون کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
اجلاس کی ملتوی ہونے کے باعث وفاقی بجٹ کی پیشی کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، اور تاحال بجٹ پیش کرنے کی نئی حتمی تاریخ طے نہیں کی جا سکی۔
تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ 8، 10 یا 12 جون میں سے کسی بھی تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے، جبکہ مختلف حکومتی ذرائع کے مطابق مشاورت جاری ہے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تمام آئینی اور انتظامی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بجٹ کی نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔