Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

حیدرآباد: باسی کھانا کھانے سے 160 سے زائد افراد متاثر، متعدد بچے بھی شامل

javaid 11 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 100

حیدرآباد: باسی کھانا کھانے سے 160 سے زائد افراد متاثر، متعدد بچے بھی شامل

حیدرآباد: قاسم آباد کے علاقے میں باسی کھانا کھانے کے بعد 160 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں 60 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال قاسم آباد اور سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق متاثرہ افراد نے شادی کی تقریب سے بچ جانے والی باسی بریانی اور کسٹرڈ کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی۔ واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور اضافی ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق سحرش نگر اور قادر نگر کے مختلف علاقوں سے ہے، جہاں باسی کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد ہی متعدد افراد کی طبیعت بگڑ گئی اور بعض افراد بے ہوش ہو کر گر گئے۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے انہیں اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی بڑی تعداد آنے پر صورتحال کچھ دیر کے لیے غیر معمولی ہو گئی، تاہم تمام متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ شدید متاثرہ بچوں کو سول اسپتال کے چلڈرن آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ متاثرہ افراد کو 6 سے 12 گھنٹے زیر نگرانی رکھنے کے بعد طبیعت بہتر ہونے پر گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق منگل کی شام ایک بینکوئٹ میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد بچا ہوا کھانا علاقے میں تقسیم کیا گیا۔ یہ کھانا بدھ کی دوپہر استعمال کیا گیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں افراد کی حالت خراب ہوئی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ پکوان سینٹر کا معائنہ کیا جائے جہاں مبینہ طور پر یہ کھانا تیار کیا گیا تھا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ انتظامیہ نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP