Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

ایران کا امریکا کو سخت ردعمل: دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔

javaid 11 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 196

ایران کا امریکا کو سخت ردعمل: دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ، دھمکی یا جارحیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو اپنے قومی اتحاد اور ماہرین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ کسی بھی قسم کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

انہوں نے امریکا کی جانب سے ایرانی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، بجلی اور پانی جیسے بنیادی وسائل کو تباہ کرنا طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ بوکھلاہٹ ہے۔ ان کے مطابق یہ وہ ردعمل ہے جو کسی قوم کے مضبوطی سے کھڑے ہونے پر سامنے آتا ہے۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران نہ صرف اپنے دفاع کے لیے پرعزم ہے بلکہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب ایران کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی امریکی صدر کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ سے نہیں ڈرتا اور اگر صورتحال بگڑی تو اس کے نتائج مزید سنگین ہوں گے۔ ان کے مطابق ایران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا اور خطے میں اپنی پوزیشن برقرار رکھے گا۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا مزید سخت کارروائیوں پر غور کر سکتا ہے، جبکہ انہوں نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اعلیٰ سطح پر سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP