ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں ہونے والی مبینہ اسرائیلی کارروائی پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیروت میں صیہونی کارروائیوں نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن یا تو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا یا پھر اس کے پاس ایسا کرنے کی سیاسی قوت موجود نہیں۔
قالیباف نے امریکا کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو کھلی چھوٹ دے کر فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہے، اور “گڈ پولیس اور بیڈ پولیس” کا پرانا کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔
ان کے مطابق خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ دوہرے معیار اور غیر متوازن پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کے باعث امن کی کوششیں بار بار متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ رہی ہے اور مختلف فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔