اسلام آباد: یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی کی نائب صدر Kaja Kallas کایہ کالس آج (31 مئی) اسلام آباد پہنچ رہی ہیں، جہاں ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و سفارتی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، تجارت، علاقائی سلامتی، عالمی سفارتی چیلنجز اور بین الاقوامی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کایہ کالس کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سطح پر متعدد بحرانوں نے بین الاقوامی سفارت کاری کو نئی آزمائشوں سے دوچار کر رکھا ہے۔ توقع ہے کہ ملاقاتوں میں Russo-Ukrainian War یوکرین تنازع، امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی اقتصادی چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر مشترکہ مؤقف کی تلاش کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔