Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

وفاقی بجٹ 2026-27: بین الاقوامی بزنس کلاس مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجویز

javaid 14 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 83

وفاقی بجٹ 2026-27: بین الاقوامی بزنس کلاس مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجویز

اسلام آباد: پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا، امریکا اور دیگر بین الاقوامی مقامات کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے وفاقی بجٹ 2026-27 میں بڑی سہولت کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ حکومت نے بزنس کلاس ہوائی ٹکٹوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) میں نمایاں کمی کی سفارش کی ہے جس سے فضائی سفر کے اخراجات کم ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق امریکا جانے والے بزنس کلاس مسافروں کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کرکے صرف 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اقدام سے امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو خاطر خواہ مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اسی طرح مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر عائد ڈیوٹی ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کرکے 25 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یورپی ممالک کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 لاکھ 10 ہزار روپے سے کم کرکے 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مشرق بعید اور آسٹریلیا جانے والی پروازوں کے بزنس کلاس مسافروں کے لیے بھی ڈیوٹی 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز شامل ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دینا، بین الاقوامی سفر کی حوصلہ افزائی کرنا اور مسافروں پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ مجوزہ کمی سے بین الاقوامی فضائی سفر کی طلب میں اضافہ ہوگا اور ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ تجویز پارلیمنٹ سے منظور ہو جاتی ہے تو بزنس کلاس میں سفر کرنے والے پاکستانیوں اور بیرون ملک جانے والے کاروباری افراد کے لیے ہوائی سفر نسبتاً سستا ہو جائے گا۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP