Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات مکمل، نئے ٹیکسز اور تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی تجاویز سامنے آگئیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات مکمل، 18 ہزار ارب روپے کے بجٹ اور 15,264 ارب کے ٹیکس ہدف پر اتفاق۔ 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کی تجاویز زیر غور۔

javaid 31 May 2026 1 منٹ پڑھیں 70

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور تمام امور اور اہداف پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور بجٹ سے متعلق تمام امور اور اہداف پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

صرف تنخواہ دار طبقے پر ریلیف کیلیے ایف بی آر کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال ایف بی آر کے لیے دوسری مرتبہ ٹیکس ہدف کم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد ایف بی آر کا ہدف 13 ہزار 979 ارب سے کم کر کے 13 ہزار 5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے۔ ٹیکس کا ہدف 15 ہزار264 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، جب کہ براہ راست ٹیکسز سے7413 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔

آئندہ مالی سال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مد میں 1043 ارب روپے جمع ہونے کا ہدف رکھا جا سکتا ہے جب کہ سیلز ٹیکس کی مد میں4727 ارب روپے جمع ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1651 ارب روپے جمع ہونے کا ہدف رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مد میں1727 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر ہو سکتا ہے جو کہ گزشتہ سال 1468 ارب روپے تھا۔ نئے بجٹ میں نان ٹیکس آمدنی کا ہدف2768 ارب روپے اور گیس سر چارج مد میں 151 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر ہو سکتا ہے۔

وفاقی آئندہ سال سود اور قرض کی ادائیگیاں کرے گا، اس کا تخمینہ 7824 ارب روپے ہو سکتا ہے۔ ان میں مقامی قرضوں کی ادائیگی 6652 ارب اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی پر 1107 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جانے کا امکان ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں رد وبدل کی تجویز ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP