Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

پنجاب میں 50 ہزار ای بائیکس اور 5 ہزار ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی منظوری

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے 50 ہزار ای بائیکس اور 5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کی منظوری دے دی، منصوبے کا مقصد روزگار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

javaid 02 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 200

لاہور میں پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک بڑے اقدام کے طور پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار ای بائیکس اور 5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو سفری سہولت کے ساتھ ساتھ روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک خصوصی بلاسود اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم نوجوانوں کے لیے معاشی خودمختاری کا ذریعہ بنے گی اور وہ اس کے ذریعے اپنا روزگار خود پیدا کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت رجسٹریشن اور دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ صوبے میں ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP