ماسکو / سائبیریا: روس کا اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ٹی یو-22 سائبیریا کے ارکوسک علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب دورانِ پرواز تکنیکی مسئلے یا نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو اور تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سائبیریا کے ارکوسک ریجن میں پیش آیا، تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔
روسی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں اور مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی وجہ واضح کی جائے گی۔
یہ طیارہ روس کی اسٹریٹیجک فضائی قوت کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اور مختلف طویل فاصلے کی مشقوں میں استعمال ہوتا ہے۔