سعودی عرب کی ایران کی جانب سے اردن، کویت اور بحرین پر حملوں کی شدید مذمت
ریاض: سعودی عرب نے اردن، کویت اور بحرین پر مبینہ ایرانی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دارالحکومت ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملے برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور فضائی حدود کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ان اقدامات کو “واضح جارحیت” اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، اور متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کو قبول نہیں کیا جا سکتا، اور عالمی برادری کو ایسے اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔
اس سے قبل جاری ہونے والے ایک بیان میں سعودی موقف کو سخت الفاظ میں بیان کرتے ہوئے ایران کی مبینہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور انہیں خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی عرب برادر ممالک کے دفاع اور سلامتی کے ساتھ کھڑا ہے۔