امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت میں پیش آنے والے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا اور تمام فریقین کو صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم جس کارروائی کے ردعمل میں یہ واقعہ پیش آیا وہ محدود نوعیت کی تھی اور اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ٹرمپ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود امن مذاکرات کو متاثر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایک ممکنہ امن معاہدہ قریب ہے جو لبنان سمیت پورے خطے میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے اسرائیل اور حزب اللہ دونوں سے اپیل کی کہ وہ مزید حملوں سے گریز کریں اور جاری سفارتی کوششوں کو نقصان نہ پہنچائیں، تاکہ امن عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔