امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا متن رسمی تقریب میں جاری کیا جائے گا اور جمعہ تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے پر جلد نیوز کانفرنس کی جائے گی اور معاہدے کو جائزے اور منظوری کے لیے کانگریس بھی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور مستقبل میں یہ گزرگاہ بغیر کسی ٹیکس کے مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور موجودہ صورتحال خطے میں استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔