بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر ژوب کے شمال مشرقی علاقوں میں آیا۔ اس کی گہرائی 88 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے تقریباً 70 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ ادارے مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔