ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں اہم پیشرفت
جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے پاکستان میں آئی فون پر 5G سروس کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شزا فاطمہ اور پی ٹی اے کی کوششوں سے پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
بڑے شہروں میں 5G سروسز کی فراہمی
رپورٹس کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں اس وقت مختلف مقامات پر 5G سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی 5G کا آغاز
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5G سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
نجی سیلولر کمپنی کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا ایسا ایئرپورٹ بن گیا ہے جہاں مسافروں کو الٹرا فاسٹ انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مسافروں کیلئے جدید سہولت
نئی سروس کے تحت مسافروں کو تیز رفتار کنیکٹیویٹی، بہتر نیٹ ورک کوریج اور جدید ڈیجیٹل تجربہ حاصل ہوگا، جس سے ایئرپورٹ کا مجموعی نظام مزید مؤثر بنے گا۔