Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

ماہرینِ فلکیات کا انکشاف: پلوٹو کے بعد دور دراز برفانی دنیا میں فضا ہونے کا امکان

جاپانی ماہرینِ فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوٹو کے بعد نظامِ شمسی کے انتہائی دور دراز علاقے میں موجود ایک چھوٹے اور پراسرار برفانی جسم میں فضا (Atmosphere) کے آثار مل سکتے ہیں، جو اب تک کے سائنسی تصورات کو چیلنج کرتا ہے۔

Admin 05 May 2026 1 منٹ پڑھیں 118

یہ دریافت تقریباً 500 کلومیٹر چوڑے ایک آسمانی جسم (612533) 2002 XV93 کے مطالعے کے دوران سامنے آئی، جو سورج سے زمین کے مقابلے میں تقریباً 40 گنا زیادہ فاصلے پر موجود ہے، یعنی تقریباً 6 ارب کلومیٹر دور۔

تحقیق کے مطابق جب یہ دور دراز جسم جنوری 2024 میں ایک ستارے کے سامنے سے گزرا تو ستارے کی روشنی فوری طور پر واپس ظاہر نہیں ہوئی، جس سے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ کسی ہلکی فضا نے روشنی کو متاثر کیاہے۔

سائنسی جریدے نیچر ایسٹرونومی میں شائع تحقیق کے مطابق اگر یہ مشاہدات درست ثابت ہوتے ہیں تو اس دنیا کی فضا زمین کی نسبت لاکھوں گنا زیادہ پتلی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک صرف پلوٹو ہی نیپچون کے بعد ایسا آسمانی جسم سمجھا جاتا تھا جس کے پاس فضا موجود ہے، تاہم اس نئی دریافت نے اس تصور کو بھی چیلنج کر دیا ہے کہ بیرونی نظامِ شمسی کے چھوٹے برفانی اجسام مکمل طور پر غیر فعال اور بے تبدیلی ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مرکزی مصنف کو آرماٹسو کے مطابق ممکن ہے کہ یہ فضا زیرِ زمین برفانی آتش فشانوں سے خارج ہونے والی گیسوں یا کسی دومکیت کے ٹکراؤ کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہو، جو وقت کے ساتھ کم بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم بعض ماہرین اس نتیجے پر محتاط رائے رکھتے ہیں۔ ہسپانوی ماہر فلکیات ہوزے لوئیس اورٹیز کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ واقعی یہ فضا ہے یا ممکن ہے کہ یہ کسی حلقے (Ring) کا اثر ہو، اس لیے مزید مشاہدات ضروری ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سمیت جدید آلات کے ذریعے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس پراسرار دنیا کی حقیقت واضح ہو سکے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP