Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

پاکستان میں آئی فون صارفین کو 5G کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا

javaid 09 May 2026 1 منٹ پڑھیں 93

پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے فی الحال اپنے آئی فون ڈیوائسز پر 5G فیچر فعال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام حکام کے مطابق ایپل نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ کمپنی 2027 میں پاکستان کی مارکیٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی آئی فون صارفین کے لیے 5G سپورٹ فراہم کرنے پر غور کرے گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں درآمدی اسمارٹ فونز، خصوصاً آئی فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں کے باعث ایپل کی مارکیٹ محدود ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے کمپنی نے 5G سروسز کے اجرا میں تاخیر کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب سام سنگ سمیت کئی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر 5G سہولت پہلے ہی دستیاب ہے اور صارفین مختلف شہروں میں آزمائشی سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے رواں سال مارچ میں 507 ملین ڈالر مالیت کے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کی تھی، جس کے تحت مجموعی طور پر 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں تیز رفتار اور بہتر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنا ہے۔

ٹیلی کام حکام کے مطابق موبائل آپریٹرز نے 5G نیٹ ورک کے لیے درکار آلات کی خریداری شروع کر دی ہے جبکہ چند علاقوں میں آزمائشی بنیادوں پر سروسز بھی متعارف کرائی جا چکی ہیں۔ تاہم آئی فون صارفین کو اس ٹیکنالوجی سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP