Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

کیا ساکٹ میں لگا موبائل چارجر واقعی آپ کے بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بنتا ہے؟

javaid 05 May 2026 1 منٹ پڑھیں 72

پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس وقت ایک بحث جاری ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران اور لوڈ شیڈنگ کا تعلق موبائل فون چارجرز سے ہو سکتا ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک اینکر پرسن نے پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کروڑوں موبائل فونز کی چارجنگ بجلی کے استعمال میں نمایاں اضافہ کرتی ہے اور چارجر ساکٹ میں لگا رہنے سے بھی بجلی ضائع ہوتی ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ صارفین نے اسے درست قرار دیا جبکہ کئی نے اسے غیر سائنسی اور مبالغہ آرائی قرار دیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون چارجرز یا کم توانائی استعمال کرنے والے آلات کا مجموعی بجلی کے نظام پر اثر نہ ہونے کے برابر ہے اور یہ بجلی کے بڑے بحران کی وجہ نہیں بن سکتے۔ ماہرین کے مطابق اصل بوجھ زیادہ بجلی استعمال کرنے والے آلات جیسے ایئر کنڈیشنرز، ہیٹرز اور دیگر ہائی پاور اپلائنسز ہیں جو مجموعی لوڈ میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ بائی موڈ میں موجود الیکٹرانک ڈیوائسز تھوڑی بہت بجلی استعمال کرتی ہیں جنہیں بعض اوقات "ویمپائر ڈیوائسز" بھی کہا جاتا ہے، تاہم یہ استعمال گھریلو یا قومی سطح پر بہت کم اثر رکھتا ہے۔ انجینیئرز کے مطابق اگر لاکھوں موبائل چارجرز بیک وقت استعمال ہوں بھی تو ان کا مجموعی لوڈ چند میگا واٹ تک محدود رہتا ہے جو پورے پاور سسٹم کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بجلی کے بحران کی بڑی وجوہات میں زیادہ توانائی استعمال کرنے والے آلات اور انفراسٹرکچر کے مسائل شامل ہیں، نہ کہ موبائل چارجرز۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP