Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

4 جون سے بلوچستان میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 4 جون سے طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، متعدد اضلاع میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت۔

javaid 02 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 157

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے 4 جون سے صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی اور وسطی بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم شدید رہنے کا امکان ہے، جبکہ ژوب، لورالائی، زیارت، ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔

خضدار، آواران، مسلم باغ اور قلعہ عبداللہ میں تیز گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے دوران کچے مکانات، کمزور ڈھانچوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے احتیاط برتی جائے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں موسمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP