لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ (ون ڈے) میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک مہمان ٹیم کے 108 کے مجموعی اسکور پر 4 اہم مہرے کھسکا دیے ہیں۔
تین میچوں پر مشتمل اس ون ڈے سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی 0-1 کی سبقت حاصل ہے، اور قومی ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔
ٹاس کے وقت بات چیت کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج کے میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور پہلے میچ والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
قومی کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑی میدان میں اپنا سو فیصد دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایک اور شاندار فتح حاصل کر کے کرکٹ کے متوالوں کو جیت کا تحفہ دیا جا سکے۔