Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

برطانیہ کا سب سے چھوٹا پرائمری اسکول صرف دو طلبہ رہ جانے پر بند کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کے شمالی ویلز میں واقع سب سے چھوٹے پرائمری اسکول کو طلبہ کی تعداد صرف دو رہ جانے اور بڑھتے اخراجات کے باعث 31 اگست سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

javaid 16 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 102

برطانیہ کے سب سے چھوٹے پرائمری اسکول کو بالآخر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جہاں طلبہ کی تعداد کم ہو کر صرف دو رہ گئی تھی۔ حکام کے مطابق مسلسل کم ہوتی داخلہ شرح اور بڑھتے اخراجات کے باعث اسکول کو مزید چلانا ممکن نہیں رہا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ویلز کے علاقے گوائنیڈ کے گاؤں گیرگ میں واقع پرائمری اسکول میں ایک وقت میں 17 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران طلبہ کی تعداد میں 90 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اب اسکول میں صرف دو بچے باقی رہ گئے ہیں، جو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول چھوڑنے والے ہیں، جس کے بعد ادارے میں کوئی طالبعلم نہیں رہے گا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے، تاہم کم داخلوں اور مالی بوجھ کے باعث ادارے کا مستقبل برقرار رکھنا ممکن نہ رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس اسکول میں فی طالبعلم سالانہ اخراجات 21 ہزار 471 پاؤنڈ تک پہنچ گئے تھے، جبکہ برطانیہ میں فی طالبعلم اوسط سالانہ خرچ تقریباً 5 ہزار 998 پاؤنڈ ہے۔

نارتھ ویلز کی مقامی کونسل سینگور گوائنیڈ کی کابینہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اسکول کو 31 اگست سے مستقل طور پر بند کر دیا جائے۔

کابینہ کے رکن ڈیوی جونز نے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نصف صدی سے زائد عرصے تک مقامی کمیونٹی کی خدمت کرتا رہا، تاہم بدلتے حالات اور مسلسل کم ہوتی طلبہ تعداد کے باعث اس کی بندش ناگزیر ہو چکی تھی۔

انہوں نے اسکول کے اساتذہ، گورنرز، والدین اور مقامی آبادی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP