لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کیے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 11 کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 12 پہلے سے زیادہ بڑا اور بہتر ایونٹ ہوگا اور اس میں مزید شہروں کو میزبانی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ محسن نقوی نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ نے شاندار نظم و ضبط اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جذبہ قابل دید تھا۔