پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ڈھاکا کے تاریخی شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہیں جہاں سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان کھلاڑی اذان اویس اور عبداللہ فضل کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، جس کے باعث دونوں کرکٹرز اپنے انٹرنیشنل ریڈ بال کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ کو اس میچ میں اہم بلے باز بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جو گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔