Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

احمد بودلہ نے عالمی ریکارڈز کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

javaid 09 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 147

احمد بودلہ نے عالمی ریکارڈز کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ اور اینڈورینس ایتھلیٹ احمد بودلہ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا بھر میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں بیک وقت چار مختلف عالمی ریکارڈ کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی نے انہیں بین الاقوامی سطح پر منفرد مقام دلا دیا ہے۔

اب تک احمد بودلہکے نام 18 گنیز ورلڈ ریکارڈز درج ہیں، جبکہ وہ 30 سے زائد دیگر عالمی ریکارڈ ٹائٹلز بھی مختلف عالمی اداروں سے حاصل کر چکے ہیں۔

وہ جن چار عالمی ریکارڈ اداروں میں شامل کیے گئے ہیں ان میں گنیز ورلڈ ریکارڈز، ایشین بک آف ریکارڈز، جرمنی کی بک آف الٹرنیٹو ریکارڈز اور بھارت کی اسسٹ ورلڈ ریکارڈز شامل ہیں۔

مزید یہ کہ احمد بودلہ کو امریکا کی مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل کیے جانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جو ان کے عالمی مقام کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ اس وقت چار مختلف گنیز کیٹیگریز میں عالمی نمبر ون پوزیشن پر بھی فائز ہیں۔

تعلیم کے میدان میں بھی وہ نمایاں رہے ہیں اور ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس وقت پی ایچ ڈی اسکالر کے طور پر اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اور نوجوانوں کو محنت، نظم و ضبط اور لگن کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP