فیفا ورلڈ کپ 2026: آسٹریلیا نے ترکیہ کو 0-2 سے شکست دے دی
نیو یارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز کھیلے گئے اہم میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ آسٹریلیا کو پہلا گول میچ کے 27ویں منٹ میں ملا جب نیسٹوری نے خوبصورت موو مکمل کرتے ہوئے گیند جال کی نذر کر دی اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
پہلے ہاف میں ترکیہ نے خسارہ برابر کرنے کی کوشش کی، تاہم آسٹریلیا کا دفاع مضبوط ثابت ہوا اور حریف ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا نے عمدہ کھیل جاری رکھا۔ میچ کے 75ویں منٹ میں میٹ کاف نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی اور فتح تقریباً یقینی بنا دی۔
میچ کے باقی وقت میں ترکیہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور یوں آسٹریلیا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اہم تین پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے ایک اور میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو 0-1 سے شکست دی تھی۔