میرپور میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں آسٹریلیا نے 275 رنز کا ہدف آخری وکٹ پر 50ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے شاندار اننگز کوپر کونولی نے کھیلی، جنہوں نے 149 رنز کی شاندار باری کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں مارنس لبوشین نے 29، اولیور پیک اور کیمرون گرین نے 27، 27 رنز بنائے جبکہ کپتان جوش انگلس 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیچے کے آرڈر میں ایلکس کیرے 8، بین ڈوارشوئس 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور میٹ رینشا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایڈم زمپا اور رائلے میریڈتھ بالترتیب 4 اور 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جہاں شریف الاسلام نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ توحید ہردوئے 83 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لٹن داس اور مصدق حسین نے ناقابلِ شکست 58 اور 56 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین ڈوارشوئس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ میچ آخری اوور تک سنسنی خیز رہا، جس نے شائقین کو ایک یادگار مقابلہ فراہم کیا۔