Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر مالدیپ میں ہونے والا ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا، قومی ٹیم نے شاندار دفاعی کھیل کے ساتھ پہلا بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

javaid 11 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 228

پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

مالدیپ: پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر 4 ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹرافی اٹھا کر جشن منارہے ہیں۔ - فوٹو: سوشل میڈیا

فائنل میچ میں پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول شائق دوست نے اسکور کیا، جس کے ذریعے پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔

میچ کے آخری لمحات میں پاکستان نے اپنی برتری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے دوسرا گول اسکور کیا، جو ہارون حامد نے شاندار انداز میں کیا اور میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں 0-2 کر دیا۔

اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ پورے ایونٹ میں کسی بھی ٹیم نے پاکستان کے خلاف کوئی گول اسکور نہیں کیا، جو ٹیم کی مضبوط دفاعی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان کے شائق دوست کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ - فوٹو: اسکرین گریب

یہ کامیابی پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ یہ قومی ٹیم کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔

یاد رہے کہ 1952 میں پاکستان فٹبال ٹیم سیلون کپ میں بھارت کے ساتھ مشترکہ فاتح رہی تھی، جبکہ 1991 میں سیف گیمز میں قومی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ فتح پاکستان فٹبال کے لیے ایک نئے دور کی شروعات اور کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP