Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

روزانہ کتنی چائے پینا صحت کیلئے محفوظ؟ ماہرین نے اہم حد بتا دی

چائے صحت کیلئے فائدہ مند سمجھی جاتی ہے، مگر کیا روزانہ 2 کپ سے زیادہ چائے نقصان دہ ہو سکتی ہے؟ ماہرین نے کیفین، دل کی صحت اور آئرن جذب ہونے سے متعلق اہم حقائق بیان کر دیے۔

javaid 07 May 2026 1 منٹ پڑھیں 116

چائے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گرم مشروبات میں شمار ہوتی ہے اور اسے پینے سے صحت کو مختلف فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چائے میں کیفین، فلورائیڈ اور فلیونولز جیسے اہم اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسمانی اور ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

متعدد تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مناسب مقدار میں چائے پینے سے امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

تاہم اکثر افراد یہ سوال کرتے ہیں کہ روزانہ کتنے کپ چائے پینا صحت کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایک کپ چائے میں اوسطاً 40 ملی گرام کیفین موجود ہوتی ہے، جو جسم کو متحرک رکھنے اور ذہنی چوکنا پن بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

لیکن کیفین کی زیادہ مقدار دل کی دھڑکن تیز کرنے، بلڈ پریشر بڑھانے اور جسمانی تھکاوٹ کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیادہ چائے پینے سے جسم کو غذا میں موجود آئرن جذب کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جبکہ بعض ادویات کے اثرات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

مختلف تحقیقات کے مطابق روزانہ 2 سے 4 کپ چائے پینا محفوظ تصور کیا جاتا ہے، جبکہ کچھ مطالعات میں 10 کپ تک چائے پینے کو بھی نقصان دہ قرار نہیں دیا گیا۔

تاہم طبی ماہرین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 5 کپ چائے زیادہ تر افراد کے لیے مناسب اور محفوظ مقدار سمجھی جاتی ہے، جبکہ اس سے زیادہ استعمال کچھ افراد میں منفی اثرات پیدا کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP