Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

کراچی کی بریانی یا لاہور کا آلو گوشت؟ کھانوں کی بحث میں وسیم اکرم اور سیاست دان بھی شامل

javaid 09 May 2026 1 منٹ پڑھیں 89

پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے کھانوں پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے، جس میں عام صارفین کے ساتھ سابق کرکٹرز، سیاست دان اور فوڈ وی لاگرز بھی کود پڑے ہیں۔

یہ بحث اُس وقت مزید گرم ہو گئی جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک ویڈیو بیان میں کراچی کے کھانوں کی ورائٹی اور ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی میں زیادہ متنوع کھانے دستیاب ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ وہ 42 برس لاہور میں گزارنے کے باوجود اب کراچی کے کھانوں کے زیادہ معترف ہیں۔ اُن کے مطابق کراچی میں مختلف ثقافتوں کے ذائقے ایک ہی شہر میں مل جاتے ہیں جبکہ لاہور کے کئی مشہور کھانے ضرورت سے زیادہ مصالحے دار محسوس ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے لاہور کے چند مشہور مقامات جیسے نہاری اور پائے کا ذکر بھی کیا، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بریانی، کباب، حلیم اور دیگر روایتی کھانوں کی ورائٹی زیادہ وسیع ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی اپنی اپنی پسند کا اظہار کیا۔ کچھ افراد نے کراچی کی بریانی، نہاری اور کباب کو بہترین قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے لاہور کے چھولے، بونگ، کنہ گوشت اور آلو گوشت کو لاجواب بتایا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور کے کھانوں کی تاریخی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی فوڈ کلچر صدیوں پر محیط روایت رکھتی ہے، جبکہ کراچی کے کھانے مختلف علاقوں کے ذائقوں کا امتزاج ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کراچی کو پاکستان کا حقیقی “فوڈ کیپٹل” قرار دیا۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اس بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اہم مسائل کی موجودگی میں کھانوں پر بحث غیر ضروری ہے اور لوگوں کو اپنی پسند کے مطابق کھانوں سے لطف اندوز ہونے دینا چاہیے۔

سینئر اینکر اور فوڈ وی لاگر محسن بھٹی کے مطابق دونوں شہروں کے کھانوں کا موازنہ درست نہیں کیونکہ ہر شہر کی اپنی منفرد ڈشز اور ثقافتی شناخت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی کی بریانی اور بہاری بوٹی اپنی مثال آپ ہیں جبکہ لاہور کا آلو گوشت، لکشمی چوک کی کڑاہی اور کنہ گوشت الگ مقام رکھتے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے فوڈ وی لاگر بابر ڈار نے بھی کراچی کے کھانوں کی ورائٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شہر مختلف قومیتوں کے ذائقوں کا مرکز بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری یہ دلچسپ بحث تاحال ختم نہیں ہو سکی اور بظاہر کراچی اور لاہور کے کھانوں کے چاہنے والے اپنے اپنے شہر کے ذائقوں کا دفاع کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP