Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا

روس میں 18 سالہ طالب علم کو ایڈولف ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے اور ممنوعہ نازی علامات آن لائن شیئر کرنے کے الزام میں پانچ روز قید کی سزا سنا دی گئی۔

javaid 22 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 69

ماسکو: روس میں ایک 18 سالہ طالب علم کو ایڈولف ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے اور آن لائن ممنوعہ نازی علامات شیئر کرنے کے الزام میں پانچ روز قید کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے ایک شاپنگ سینٹر کے ریسٹورنٹ سے پیزا آرڈر کرتے وقت اپنا نام "ایڈولف ہٹلر" بتایا، جس پر حکام نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے نازی علامتوں کی تشہیر سے متعلق قوانین کے تحت حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق طالب علم کو اس کے کالج کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران اس نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور اپنے عمل پر معذرت کا اظہار کیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ طالب علم نے اپنی ڈیسک پر بھی بعض ممنوعہ نازی علامات بنائی تھیں اور ان کی تصاویر ایک آن لائن چیٹ گروپ میں شیئر کی تھیں۔

روسی حکام کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ایک مقامی سیاسی شخصیت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے دورانِ تفتیش اپنے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنے اقدامات کی سنگینی اور قانونی نتائج کا مکمل ادراک نہیں تھا اور وہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں کرے گا۔

روس میں نازی نظریات، علامتوں اور ان کی تشہیر کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں، جن کے تحت ایسے اقدامات پر جرمانے، قید یا دیگر قانونی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP