Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

سمندر کی گہرائیوں میں رہنے والی دنیا کی بدصورت ترین شارک کی پہلی واضح ویڈیو سامنے آ گئی

سمندر کی 2 ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں رہنے والی نایاب گوبلن شارک کی پہلی واضح ویڈیو سامنے آ گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ 125 ملین سال قدیم نسل کی خوفناک شکل والی شارک ہے۔

javaid 19 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 51

سمندر کی تاریک اور پراسرار گہرائیوں میں رہنے والی عجیب الخلقت گوبلن شارک کی پہلی بار واضح ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی ہے، جسے ماہرین سمندری حیات ایک اہم سائنسی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

گوبلن شارک اپنی لمبی چونچ نما ناک، پھیلے ہوئے جبڑوں اور خوفناک شکل و صورت کی وجہ سے دنیا کی سب سے بدصورت شارکوں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ نایاب مخلوق اتنی قدیم ہے کہ سائنس دان اسے "لونگ فوسل" (Living Fossil) بھی کہتے ہیں، کیونکہ اس کی نسل تقریباً 12 کروڑ 50 لاکھ سال سے زمین پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق اس شارک کی فوٹیج گہرے سمندری تحقیقی مشنوں کے دوران حاصل کی گئی۔ گوبلن شارک کو پہلی مرتبہ 2019 میں بحرالکاہل میں واقع جارویس جزیرے کے قریب جبکہ بعد ازاں 2024 میں ٹونگا ٹرینچ کی گہرائیوں میں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق یہ شارک عام حالات میں اپنے جبڑوں کو اندر کی طرف رکھتی ہے، لیکن شکار کے وقت بجلی کی سی تیزی سے انہیں آگے کی جانب نکال کر شکار کو جکڑ لیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے جبڑوں کی حرکت سمندری دنیا کے تیز ترین شکار کرنے والے نظاموں میں شمار ہوتی ہے۔

گوبلن شارک کا رنگ ہلکا گلابی یا سرمئی ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبی ناک میں حساس برقی رسیپٹرز موجود ہوتے ہیں جو اندھیرے پانیوں میں شکار کا پتہ لگانے میں مدد دیتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ نایاب شارک عموماً 2 ہزار میٹر (تقریباً 6 ہزار 500 فٹ) یا اس سے زیادہ گہرائی میں رہتی ہے، جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس مخلوق کا مشاہدہ کرنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ویڈیوز سے گوبلن شارک کے رویوں، شکار کے طریقوں اور گہرے سمندری ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP