Ad Blocker Detected

We rely on ads to keep our content free. Please whitelist this site in your ad blocker, then refresh to continue reading.

How to whitelist this site

  1. Click your ad blocker icon in the browser toolbar.
  2. Find "Whitelist this site" or "Disable on this page".
  3. Click the button below and we'll verify automatically.
⏳ Verifying, please wait…
❌ Ad blocker still active. Please whitelist this site and try again.
✅ All good! Reloading…
|
اردوپیور NEWS
لائیو
تازہ ترین
انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ | انگریزی بولنے کی پریکٹس کیسے کریں؟ | مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، جنریٹو اے آئی، بڑے لسانی ماڈلز، معلوماتی معاون نظام اور خودکار عملی اے آئی میں فرق | روس میں ہٹلر کے نام سے پیزا آرڈر کرنے والے طالب علم کو 5 روز قید کی سزا | ہفتے میں دو دن اسمارٹ فون بند رکھنے کا حیران کن تجربہ، فوائد بھی سامنے آئے اور مشکلات بھی | چین میں انسان نما روبوٹس سڑکوں پر ’بھیک مانگتے‘ نظر آئے، ویڈیوز وائرل | فیفا ورلڈ کپ بخار: بنگلادیش میں ارجنٹائن کے رنگوں میں رنگی بھیڑ کی ویڈیو وائرل | جنوبی کوریا: مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا بزرگ خاتون کی بہترین ساتھی بن گئی | نوجوان ڈیٹا ویژولائزیشن سیکھ کر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ 6 ماہ کا عملی روڈ میپ |

2 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بندر لے اڑا، درخت پر بیٹھ کر نوٹوں کی بارش کر دی

بھارت کے ضلع بلند شہر میں ایک بندر شہری کا 2 لاکھ روپے سے بھرا بیگ لے اڑا اور درخت پر بیٹھ کر 500 روپے کے نوٹ ہوا میں اچھالنے لگا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

javaid 02 Jun 2026 1 منٹ پڑھیں 64

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بندر نے شہری کے ہاتھ سے 2 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیا اور درخت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش شروع کر دی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر پیش آیا، جہاں ایک شخص زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اپنے وکیل سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔ اس کے پاس 500 روپے کے نوٹوں سے بھرا ایک بیگ موجود تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق اچانک ایک بندر جھپٹا اور بیگ چھین کر قریبی درخت پر جا بیٹھا۔ ابتدا میں لوگوں نے سمجھا کہ بندر شاید بیگ میں موجود کوئی کھانے پینے کی چیز تلاش کر رہا ہے، تاہم جب اس نے بیگ کھولا تو اندر سے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔

بندر نے نوٹوں کی گڈیاں کھول کر انہیں فضا میں اچھالنا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں درخت کے نیچے اور اطراف میں نوٹ بکھر گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر موجود افراد کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور لوگ اڑتے ہوئے نوٹ سمیٹنے کی کوشش کرنے لگے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اس دلچسپ منظر پر حیرت اور مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بعد ازاں بیشتر رقم واپس حاصل کر لی گئی، تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں:

مزید پڑھیں

App

Learn English in Urdu

★★★★☆ (1M+ Downloads)

OPEN APP