امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص صرف روٹی خریدنے کے لیے دکان گیا لیکن واپسی پر وہ لاکھوں ڈالر کا انعام جیت کر گھر لوٹا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص مقامی اسٹور Piggly Wiggly پر روٹی لینے گیا تھا۔ خریداری کے دوران اس نے $10 کی “Ruby Red Treasures” نامی لاٹری ٹکٹ بھی خرید لی۔
گھر پہنچ کر جب اس نے ٹکٹ کو کھرچ کر دیکھا تو وہ حیرت میں ڈوب گیا، کیونکہ اس پر 5 لاکھ ڈالر (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام نکل آیا تھا۔
فاتح شخص نے بتایا کہ وہ بار بار نمبرز دیکھتا رہا اور اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ واقعی وہ اتنی بڑی رقم جیت چکا ہے۔ اس کے مطابق یہ لمحہ مکمل طور پر “غیر حقیقی” محسوس ہو رہا تھا۔
تاہم ابھی تک اس نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اس انعامی رقم کو کس طرح استعمال کرے گا۔